ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاس گنج تشدد پر بولے یوگی کے وزیر،چھوٹے چھوٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں

کاس گنج تشدد پر بولے یوگی کے وزیر،چھوٹے چھوٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں

Sun, 04 Feb 2018 20:35:36    S.O. News Service

لکھنؤ،04؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے کاس گنج میں چندن گپتا کی موت کے بعد علاقے میں پھیلے تشدد نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔حالات کوقابوکرنے کے لیے انتظامیہ کو کرفیو لگانا پڑا۔مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی اور اپوزیشن پارٹیوں نے معاملے کوپارلیمنٹ تک میں اٹھایا، جس سے ایوان کی کارروائی بھی متاثرہوئی، لیکن یوگی کے ایک وزیر کے لئے یہ ایک معمولی واقعہ تھا۔یوپی حکومت کے وزیر ستیدیو پچوری نے کاس گنج تشدد کو لے کر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ تشدد چھوٹاواقعہ تھا اور ایسا واقعات ہوتے رہتے ہیں۔کاس گنج میں یوم جمہوریہ پر ہوئے تشدد کے بارے میں سوال پوچھے جانے پرپچوری نے کہاہے کہ ایسی چھوٹی چھوٹی وارداتیں اکثر ہوتی رہتی ہیں۔اور ہر جگہ ہوتی ہیں۔اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ کاس گنج میں یوم جمہوریہ منانے کے لئے نکالی گئی ایک موٹر سائیکل ریلی پر بھیڑ کی جانب سے کیے گئے حملے میں چندن گپتا نامی ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔چندن کی موت کے بعد علاقے میں تشدد پھیل گیاتھا،جس میں کم ازکم تین دکانوں،دوبسوں اورایک گاڑی کو آگ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔


Share: